رجب طیب ایردوان - آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا
مندرجات کا رخ کریں
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
رجب طیب ایردوان
ترکی میں
Recep Tayyip Erdoğan
مناصب
میئر استنبول
برسر عہدہ
27 مارچ 1994  – 6 نومبر 1998
رکن قومی اسمبلی ترکیہ
برسر عہدہ
9 مارچ 2003  – 28 اگست 2014
وزیر اعظم ترکیہ
(25  )
برسر عہدہ
14 مارچ 2003  – 28 اگست 2014
عبد اللہ گل
احمد داؤد اوغلو
صدر ترکی
(12  )
آغاز منصب
28 اگست 2014
عبد اللہ گل
معلومات شخصیت
پیدائش
26 فروری 1954ء (72 سال)
قاسم پاشا
بےاوغلو
استنبول
رہائش
استنبول
شہریت
ترکیہ
قد
1.85
میٹر
جماعت
ملی سلامتی پارٹی
(1970ء کی دہائی–1980)
رفاہ پارٹی
(1983–1997)
فضیلت پارٹی
(1997–1998)
جسٹس اینڈ ڈویلمپنٹ پارٹی
(14 اگست 2001–)
زوجہ
امینہ ایردوان
(4 جولا‎ئی 1978–)
اولاد
سمیہ ایردوان ،
نجم الدین بلال ایردوان
احمد براق ایردوان
،  اسرا ایردوان
عملی زندگی
مادر علمی
مرمرہ یونیورسٹی
(–1981)
امام خطیب اسکول
تخصص تعلیم
science of public administration
پیشہ
ریاست کار ،
سیاست دان
،  ماہر معاشیات
مادری زبان
ترکی
پیشہ ورانہ زبان
ترکی
انگریزی
شعبۂ عمل
سیاست
اعزازات
اگ نوبل انعام
(ستمبر 2020)
قومی اعزاز مڈغاسکر
(2017)
بین الاقوامی شاہ فیصل اعزاز برائے خدمات اسلام
(2010)
نشان پاکستان
(2009)
آرڈر آف زاید
آرڈر آف دی لبرٹور
مبارک الکبیر اعزاز
حیدر علییف اعزاز
نشان جمہوریہ
قومی اعزاز نائجر
دستخط
ویب سائٹ
ویب سائٹ
باضابطہ ویب سائٹ
IMDB پر صفحات
درستی
ترمیم
رجب طیب اردوغان
یا
اردوگان
یا
ایردوان
ترکی
: Recep Tayyip Erdoğan) ( پیدائش:
26 فروری
1954ء
) ایک ترک سیاست دان،
استنبول
کے سابق ناظم،
جمہوریہ ترکی
کے سابق
وزیر اعظم
اور بارہویں منتخب صدر ہیں۔ رجب
28 اگست
2014ء
سے صدارت کے منصب پر فائز اور
جماعت انصاف و ترقی (ترکی)
(AKP) کے سربراہ ہیں جو ترک پارلیمان میں اکثریت رکھتی ہے۔
28 مئی 2023ء کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں رجب طیب ایردوان کو ایک دفعہ پھر
ترکیہ
کا صدر منتخب کر لیا گیا۔ ‏
پیدائش
ترمیم
اردوغان کی پیدائش
26 فروری
1954ء
میں
استنبول
میں ہوئی۔ ان کے خاندان کا تعلق ترکی کے شمال مشرق میں واقع
ریزہ
نامی شہر سے تھا۔
تعلیمی سفر
ترمیم
ابتدائی تعلیم مدرسہ قاسم پاشا سے حاصل کی اور 1965ء میں وہاں سے فراغت حاصل کی۔ اس کے بعد استنبول امام خطیب ہائی اسکول میں ماہرین سے تعلیم حاصل کی اور 1973ء میں میٹرک پاس کیا۔ اسی طرح دیگر اضافی مضامین کا امتحان پاس کرنے کے بعد ایوب ہائی اسکول سے ڈپلوما کی سند حاصل کی۔ اس کے بعد مرمرہ یونیورسٹی کے کامرس و اکنامکس کے شعبہ میں داخلہ لیا اور 1981ء میں بزنس ایڈمنسٹریشن کی ڈگری حاصل کی۔
سیاسی جدوجہد
ترمیم
رجب طیب اردوغان اپنی ابتدئی جوانی سے مضبوط اجتماعی اور سیاسی زندگی کی جدوجہد کی وجہ سے مشہور تھے۔ اور انھوں نے 1969ء سے لے کر 1982ء تک یعنی چودہ سال کے درمیانی حصہ میں اپنی ٹیم کے ساتھ اجتماعی کام کے تجربہ کی روشنی میں سلیقہ عمل اور ڈسپلن سیکھا۔ چونکہ وہ ایک وسیع النظر اور روشن فکر جوان تھے اور پختہ یقین تھا کہ اپنے ملک و ملت کا بڑا فائدہ اس میں ہے کہ وہ سیاسی زندگی میں قدم رکھے، چنانچہ بڑے دھوم دھام اور متحرک صورت میں سیاسی زندگی میں داخل ہوئے۔
رجب طیب اردوغان 1983ء میں رفاہ پارٹی کی تاسیس کے ساتھ بڑی طاقت کے ہمراہ میدان میں اترے اور 1984ء میں استنبول کے ضلع بے اوغلو کی ایک تحصیل کے صدر بن گئے، پھر استنبول شہر صدر بن گئے اور 1985ء میں رفاہ پارٹی کے مرکزی قرارداد کمیٹی کے رکن مقرر پائے۔ اسی عرصہ میں طیب اردوغان نے بڑے پیمانے پر کوششیں کیں، خصوصاً جوانوں اور عورتوں کو سیاست کی طرف راغب کیا، اس اردوغان معاشرے میں سیاست کی ترویج اور قومی مفادات کے لیے اہم اقدامات اٹھائے اور یہی وجہ تھی کہ ان اقدامات کے نتیجے میں نئی تنظیم رفاہ پارٹی نے واضح برتری حاصل کی، اس پارٹی نے 1989ء میں ضلع بے اوغلو کے بلدیاتی انتخابات میں بڑی کامیابی حاصل کی اور یہ ملکی سیاست میں قابل تقلید سمجھی جانے لگی۔27 مارچ 1994ء میں ہونے والے لوکل الیکشن میں رجب طیب اردوغان ملک کے سب سے بڑے شہر استنبول کے گورنر منتخب ہوئے۔ اس وقت استنبول کا شمار دنیا کے ان شہروں میں ہوتا تھا جہاں نہ امن قائم تھا اور نہ ترقی تھی، اس شہر میں جہاں پانی برقی کی قلت تھی، وہیں کوڑا کرکٹ اور کچرے کا مسئلہ تھا ان جیسے بہت سارے بڑے بڑے مسائل کو حل کرنے کا ایسا حل نکالا کہ دیکھتے ہی دیکھتے دنیا کے خوبصورت شہروں میں سے اسے ایک بنا دیا۔ اور1994ء سے 1998ء تک استنبول کے مئیر رہے۔
1997ء میں رجب طیب اردوغان نے سیرت شہر کے ایک جلسہ عام میں دوران خطاب ایک شعر ی مصرع پڑھا تھاجس کے الفاظ یہ تھے: گنبد ہماری جنگی ٹوپیاں ہیں، مسجدیں ہماری فوجی چھاؤنیاں ہیں، صالح مسلمان ہمارے سپاہی ہیں، کوئی دنیاوی طاقت ہمیں شکست نہیں دے سکتی۔ اس جلسہ عام کے عام کے بعد محض اس شعری مصرع کی وجہ سے 12 دسمبر 1997ء کو جیل جانا پڑا، جس کے نتیجے میں انھیں ترکی کے بڑے شہر استنبول کے گورنری سے معزول کر دیا گیا۔ اور 2001ء میں عبد اللہ گل کے اتحاد میں جسٹس اینڈ ڈیولیپمنٹ پارٹی بنائی۔ لیکن شہر سیرت کے جلسہ عام کے مقدمے کی وجہ سے رجب طیب اردوغان نومبر 2002ء کے انتخابات میں امیدوار نہ بن سکے کیونکہ اس کی اہلیت کے بارے میں اسی مقدمے کی روشنی میں عدالتی حکم آیا تھا۔ اور پھر جب اس معاملے میں قانونی ترامیم ہوئیں تو انتخابی رکاوٹیں دور ہوئیں۔ جس کے بعد 9 مارچ 2003ء کو جب رجب طیب اردوغان نے اسی سیرت شہر سے پارلیمانی امیدوار کے لیے انتخابات لڑا توپچاسی فیصد85% ووٹ حاصل کیے جس کی بدو لت وہ بائیسویں الیکشن میں سیرت شہر سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے اور 2003ء کے الیکشن میں وزیر اعظم بنائے گئے۔
2014ء میں ترکی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ صدارتی انتخابات ہوئے، اس سے پہلے پارلیمانی افراد کو یہ حق تھا کہ وہ ملک کے کے صدر کا انتخاب کریں اور اس پہلے ترکی کے صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کی اور اگست 2014ء کو ترکی کی قوم نے اپنے ووٹوں سے پہلی مرتبہ رجب طیب اردوغان کو جمہوریہ ترکی کا صدر منتخب کر لیا۔ اور 16اپریل 2017ء کو ترکی کے تاریخی ریفرنڈم انتخابات میں اکیاون اعشاریہ اکتالیس فیصد ٪51.41 ووٹ حاصل کرتے ہوئے اپنی زندگی کی ایک اور بڑی کامیابی حاصل کی۔
2023ء صدارتی انتخابات
ترمیم
28 مئی کے رزلٹ کے بعد رجب طیب اردوغان نے اکثریت سے یہ الیکشن جیت لیا۔
انتخابات میں آنے والے موجودہ صدر اردوغان نے 49.5% ووٹ حاصل کیے، جو پچھلے انتخابات میں 52.59% سے کم ہے۔
‏انتخابات میں آنے والے موجودہ صدر رجب طیب اردوغان نے 49.52 فیصد ووٹ حاصل کیے جو گذشتہ انتخابات میں 52.59 فیصد تھے۔
‏‏ دوسرے مرحلے میں بیرون ملک سے ووٹوں کے ٹرن آؤٹ کی شرح 53.8% سے بڑھ کر 54.35% ہو گئی۔ ‏
10
دوسرے مرحلے میں 99.4 فیصد ووٹوں کی گنتی کے بعد ‏‏سپریم الیکشن کونسل‏‏ نے
رجب طیب ایردوان
کو نئے صدر کے طورر پر منتخب قرار دیا۔
11
99.9% reporting
Candidate
Party
First round
Second round
Votes
Votes
رجب طیب اردوغان
جماعت انصاف و ترقی (ترکی)
27,133,849
49.52
27,725,131
52.16
کمال قلیچ دار اوغلو
جمہوریت خلق پارٹی (ترکی)
24,595,178
44.88
25,432,951
47.84
سنان اوغان
آزاد
2,831,239
5.17
محرم اینجہ
مملکت جماعت
235,783
0.43
کل
54,796,049
100.00
53,158,082
100.00
Valid votes
54,796,049
98.14
53,158,082
98.73
Invalid/blank votes
1,037,104
1.86
683,147
1.27
کل ووٹ
55,833,153
100.00
53,841,229
100.00
Registered voters/turnout
64,145,504
87.04
64,197,419
83.87
Source:
YSK, 1st round
Haber Türk, 2nd round
صدارت (2014ء – تا حال)
ترمیم
رجب طیب اردوغان نے 28 اگست 2014ء کو اپنے عہدے کا حلف لیا اور وہ ترکی کے 12 ویں صدر بنے۔ انھوں نے 29 اگست کو نئے وزیر اعظم
احمد داؤد اوغلو
کو منتخب کیا۔
28 مئی 2023ء کو ‏دوسرے مرحلے کے رزلٹ کے بعد اور 99.4 فیصد ووٹوں کی گنتی کے بعد ‏‏سپریم الیکشن کونسل‏‏ نے رجب طیب ایردوان کو نئے صدر کے طورر پر منتخب قرار دیا۔ ‏
12
اعزازات
ترمیم
رجب طیب اردوغان کو جامعہ سینٹ جانز، گرنے امریکن جامعہ، جامعہ سرائیوو، جامعہ فاتح، جامعہ مال تپہ،
جامعہ استنبول
اور
جامعہ حلب
کی جانب سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی سند سے بھی نوازا گیا ہے۔
فروری
2004ء
میں
جنوبی کوریا
کے دار الحکومت
سیول
اور
فروری
2009ء
میں
ایران
کے دار الحکومت
تہران
نے رجب اردوغان کو اعزازی شہریت سے بھی نوازا۔
اکتوبر
2009ء
میں دورۂ پاکستان کے موقع پر رجب اردوغان کو
پاکستان
کا اعلیٰ ترین شہری اعزاز
نشان پاکستان
سے نوازا گیا۔
اسرائیل کے خلاف رد عمل
ترمیم
2008ء میں
غزہ پٹی
پر اسرائیل کے حملے کے بعد رجب طیب اردوغان کے زیرقیادت ترک حکومت نے اپنے قدیم حلیف اسرائیل کے خلاف سخت رد عمل کا اظہار کیا اور اس پر سخت احتجاج کیا۔ ترکی کا احتجاج یہیں نہیں رکا بلکہ اس حملے کے فوری بعد ڈاؤس عالمی اقتصادی فورم میں ترک رجب طیب اردوغان کی جانب سے اسرائیلی صدر
شمعون پیریز
کے ساتھ دوٹوک اور برملا اسرائیلی جرائم کی تفصیلات بیان کرنے کے بعد ڈاؤس فورم کے اجلاس کے کنویئر کیک جانب سے انھیں وقت نہ دینے پر رجب طیب ایردوان نے فورم کے اجلاس کا بائیکاٹ کیا اور فوری طور پر وہاں سے لوٹ گئے۔ اس واقعہ نے انھیں عرب اور عالم اسلام میں ہیرو بنادیا اور ترکی پہنچنے پر فرزندان ترکی نے اپنے ہیرو سرپرست کا نہایت شاندار استقبال کیا۔
اس کے بعد 31 مئی بروز پیر 2010 ء کو محصور غزہ پٹی کے لیے امدادی سامان لے کر جانے والے آزادی بیڑے پر اسرائیل کے حملے اور حملے میں 9 ترک شہریوں کی ہلاکت کے بعد پھر ایک بار اردوغان عالم عرب میں ہیرو بن کر ابھر اور عوام سے لے کر حکومتوں اور ذرائع ابلاغ نے ترکی اور ترک رہنما رجب طیب اردوغان کے فلسطینی مسئلے خاص طور پر غزہ پٹی کے حصار کے خاتمے کے لیے ٹھوس موقف کو سراہا اور متعدد عرب صحافیوں نے انھیں قائد منتظر قرار دیا۔ اور وہ واحد وزیر اعظم ہیں جنھوں نے بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنما کی پھانسی پر ترکی کے سفیر کو واپس بلانے کا اعلان کیا ہے۔
حوالہ جات
ترمیم
ڈسکوجس آرٹسٹ آئی ڈی:
— بنام: Recep Tayyip Erdogan — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
Brockhaus Enzyklopädie
— اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
بنام: Recep Tayyip Erdogan — Munzinger person ID:
— اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
کونر آئی ڈی:
"YSK Başkanı Yener: Erdoğan Cumhurbaşkanı seçilmiştir"
www.ntv.com.tr
(بزبان ترکی). 28 May 2023
. Retrieved
2023-05-28
Ben Hubbard؛ Gulsin Harman (14 مارچ 2023)۔
"Nail-Biter Turkish Election Goes to Round 2 as Majority Eludes Erdogan"
نیو یارک ٹائمز
۔ 2023-05-15 کو اصل سے
آرکائیو کیا گیا
۔ اخذ شدہ بتاریخ
2023-05-15
Paul Kirby (15 May 2023).
"Turkey's Erdogan appears to have upper hand after tense night"
بی بی سی نیوز
(بزبان برطانوی انگریزی)
. Retrieved
2023-05-15
Paul Kirby (15 May 2023).
"Turkey's Erdogan appears to have upper hand after tense night"
بی بی سی نیوز
(بزبان برطانوی انگریزی).
Archived
from the original on 2023-05-17
. Retrieved
2023-05-15
"28 Mayıs Cumhurbaşkanlığı Seçimi'nde yurt dışı katılım oranı kaç?"
(بزبان ترکی). Euronews.
Archived
from the original on 2023-05-24
. Retrieved
2023-05-24
"YSK Başkanı Yener: Erdoğan Cumhurbaşkanı seçilmiştir"
www.ntv.com.tr
(بزبان ترکی). 28 May 2023
. Retrieved
2023-05-28
"YSK Başkanı Yener: Erdoğan Cumhurbaşkanı seçilmiştir"
www.ntv.com.tr
(بزبان ترکی). 28 May 2023
. Retrieved
2023-05-28
ویکی ذخائر پر
رجب طیب ایردوان
سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔
سیاسی عہدے
ماقبل
نوریتین سوزن
میئر استنبول
1994–1998
مابعد
علی مفتی گورٹونا
ماقبل
عبداللہ گل
وزیر اعظم ترکیہ
2003–2014
مابعد
احمد داود اوغلو
صدر ترکیہ
2014–موجودہ
برسرِ عہدہ
سیاسی جماعتوں کے عہدے
نیا عہدہ
رہنما جماعت انصاف و ترقی
2001–2014
مابعد
احمد داود اوغلو
ماقبل
بنالی یلدرم
رہنما جماعت انصاف و ترقی
2017–موجودہ
برسرِ عہدہ
سفارتی عہدے
ماقبل
ٹونی ایبٹ
چیئرپرسن
جی20معیشتیں
2015
مابعد
جنپنگ
رجب طیب ایردوان
جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی
سربراہ جماعت
General election, 2002
Local elections, 2004
Constitutional referendum, 2007
Local elections, 2009
Constitutional referendum, 2010
General election, 2011
جون 2015ہ
نومبر 2015ء
رجب طیب ایردوان
وزیر اعظم
Cabinet Erdoğan I
Cabinet Erdoğan II
Cabinet Erdoğan III
Foreign policy
Prime ministerial trips
Civil–military relations
Democratic initiative
Solution process
صدر
Presidential election, 2014
presidential campaign
ترکی میں ناکام فوجی بغاوت، 2016ء
2016ء ترکی برطرفیاں
خاندان
امینہ ایردوان
(بیوی)
بلال ایردوان
(بیٹا)
احمد براق ایردوان (بیٹا)
سمیہ ایردوان (بیٹی)
اسرا ایردوان (بیٹی)
مزید دیکھیے
قدامت پسند جمہوریت
ابتدائی زندگی اور پیشہ
انتخابی تاریخ
استنبول کے میئر، 1994ء
Neo-Ottomanism
Turkish model
2013 corruption scandal in Turkey
2023 vision
Recep Tayyip Erdoğan Stadium
جامعہ رجب طیب ایردوان
زمرہ:رجب طیب اردوغان
صدر ترکیہ
فہرست
فہرست بلحاظ تعلیم
صدور
مصطفٰی کمال اتاترک
عصمت انونو
جلال بایار
جمال گورسل
جودت سنائے
فخری کوروترک
کینان ایورن
تورگوت اوزال
سلیمان دمیرل
احمد نجات سیزر
عبد اللہ گل
رجب طیب ایردوان
قائم مقام صدور
عبد الخالق ریندا
ابراہیم شوقی اتاسگن
تیکین اریبورون
احسان صبری چالیانگل
حسام الدین جیندوروک
وزیر اعظم ترکیہ
فہرست
حکومت عظیم قومی ایوان
(1920–1923)
مصطفٰی کمال اتاترک
فوزی چکماق
رؤف اوربے
علی فتحی اوکیار
جمہوریہ ترکی
(1923)
عصمت انونو
علی فتحی اوکیار
عصمت انونو
جلال بایار
رفیق سایدام
شکرو سراج اوغلو
رجب پیکر
حسن سقا
شمس الدین غون آلتائی
عدنان مندریس
جمال گورسل
عصمت انونو
سعد خیری اورگوپلو
سلیمان دیمیرل
نہاد اریم
فرید میلن
نعیم تالو
بلند ایجوت
سعدی ارماک
سلیمان دیمیرل
بلند ایجوت
سلیمان دیمیرل
بلند ایجوت
سلیمان دیمیرل
بلند اولوسو
تورگوت اوزال
یلدرم اکبولوت
مسعود یلماز
سلیمان دیمیرل
تانسو چیلر
مسعود یلماز
نجم الدین اربکان
مسعود یلماز
بلند ایجوت
عبد اللہ گل
رجب طیب ایردوان
احمد داؤد اوغلو
بن علی یلدرم
قائم مقام وزرائے اعظم
جمہوریہ ترکی
(1923)
احمد فکری توزیر
امین فہرتین اوزدیلیک
علی بوزر
اردال انونو
اقتصادی تعاون تنظیم
کے موجودہ قائد
ہیبت اللہ اخوندزادہ
الہام علیوف
سید علی خامنہ ای
قاسم جومارت توقایف
صادیر جاپاروف
شہباز شریف
امام علی رحمان
رجب طیب ایردوان
سردار بردی محمدوف
شوکت میرضیایف
معلومات کتب خانہ
ورلڈ کیٹ آئیڈینٹیٹیز
وی آئی اے ایف
47819166
ایل سی سی این
no2001030279
آئی ایس این آئی
0000 0001 1491 3183
جی این ڈی
128643161
SELIBR
405167
ایس یو ڈی او سی
079734529
بی این ایف
cb170704162
(data)
BIBSYS
13006769
MusicBrainz
890e107c-25d1-4185-a0ca-cd47667da2e2
این ڈی ایل
033238056
این کے سی
js20070518001
آر ایل ایس
000192165
اخذ کردہ از «
زمرہ جات
1954ء کی پیدائشیں
26 فروری کی پیدائشیں
استنبول میں پیدا ہونے والی شخصیات
رجب طیب ایردوان
استنبول کی شخصیات
استنبول کے سیاستدان
استنبول کے مصنفین
استنبول کے میئر
اسلاموفوبیا کے ناقدین
اعزازی ڈگریوں سے محروم کر دی جانے والی شخصیات
اقدام قتل سے زندہ بچ جانے والے
اکیسویں صدی کے سیاست دان
امام خطیب اسکول کے فضلا
ایردوان خاندان
بقید حیات شخصیات
بیسویں صدی کے سیاست دان
ترک اسلام پسند
ترک سنی مسلمان
ترک سیاست دان
ترک شخصیات
ترک شعرا
ترک صدور
ترک قوم پرست
ترک وزرائے اعظم
ترکیہ کی بائیسویں پارلیمنٹ کے ارکان
ترکیہ کی تیئسویں پارلیمنٹ کے ارکان
ترکیہ کی چوبیسویں پارلیمنٹ کے ارکان
ترکیہ کی سیاسی جماعتوں کے رہنما
ترکیہ کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کے اراکین
ٹائم 100
جامعہ مرمرہ کے فضلا
جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی (ترکی) کے سیاست دان
ڈراما
ستارہ پاکستان وصول کنندگان
سلسلہ نقشبندیہ
سوریہ خانہ جنگی سے منسلک شخصیات
صوبہ ریزہ کی شخصیات
ضد صیہونیت
موجودہ قومی حکمران
نشان پاکستان وصول کنندگان
وصول کنندگان بین الاقوامی شاہ فیصل اعزاز برائے خدمات اسلام
اکیسویں صدی کے ترک وزرائے اعظم
جارجیائی نژاد ترک شخصیات
پوشیدہ زمرہ جات:
سانچے میں دوہرے آرگومنٹ کے حامل صفحات
اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: غیر آرکائیو شدہ روابط پر مشتمل حوالہ جات
ترکی (tr) زبان پر مشتمل حوالہ جات
برطانوی انگریزی (en-gb) زبان پر مشتمل حوالہ جات
مضامین جن میں ترکی زبان کا متن شامل ہے
صفحات مع خاصیت P1559
صفحات مع ویکی ڈیٹا
صفحات مع خاصیت P18
ویکی ڈیٹا کے مواد کا ستعمال کرنے والے صفحات
صفحات مع خاصیت P580
صفحات مع خاصیت P582
صفحات مع خاصیت P1545
صفحات مع خاصیت P1365
صفحات مع خاصیت P1366
صفحات مع ویکی ڈیٹا حوالہ جات
صفحات مع خاصیت P569
صفحات مع خاصیت P19
صفحات مع خاصیت P551
صفحات مع خاصیت P27
صفحات مع خاصیت P2048
صفحات مع خاصیت P102
صفحات مع خاصیت P26
اولاد ویکی ڈیٹا سے ماخوذ
مادر علمی ویکی ڈیٹا سے ماخوذ
ویکی ڈیٹا صفحات مع غیر موجود اردو نشانات
صفحات مع تخصیصِ اکادمی
صفحات مع خاصیت P106
صفحات مع خاصیت P103
ویکی ڈیٹا سے ماخوذ پیشہ ورانہ زبان
ویکی ڈیٹا سے ماخوذ شعبۂ عمل
صفحات مع خاصیت P166
صفحات مع خاصیت P109
صفحات مع خاصیت P856
صفحات مع خاصیت P345
سانچہ خانہ معلومات شخصیت کے نامعلوم پیرامیٹر پر مشتمل صفحات
مقام و منصب سانچے
بین الاقوامی تنظیم رہنمائی خانہ جات
ویکیپیڈیا مضامین مع VIAF شناخت کنندگان
ویکیپیڈیا مضامین مع LCCN شناخت کنندگان
ویکیپیڈیا مضامین مع ISNI شناخت کنندگان
ویکیپیڈیا مضامین مع GND شناخت کنندگان
ویکیپیڈیا مضامین مع SELIBR شناخت کنندگان
ویکیپیڈیا مضامین مع BNF شناخت کنندگان
ویکیپیڈیا مضامین مع BIBSYS شناخت کنندگان
ویکیپیڈیا مضامین مع MusicBrainz شناخت کنندگان
ویکی ڈیٹا سے مطابقت رکھنے والی مختصر تفصیل
رجب طیب ایردوان
نیا موضوع